چین میں مسافر بس اور ٹرک ٹکرانے کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک انیس زخمی ہوگئے ،
صوبہ ہینان میں ایکسپریس وے پر ٹرک مسافر بس سے جا
ٹکرایا جس سے نو مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
تین افراد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔